۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
استقبال رمضان کے عنوان سے سہ پورہ ماگام "کشمیر" میں تربیتی پروگرام کا انعقاد

حوزہ/ مقرین نے فیشن شو کی زبردست الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے استعمار کی ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات کے زریعے یہاں کے اسلامی شناخت کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ پیروان ولایت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام سہ پورہ ماگام میں استقبال ماہ رمضان کے عنوان سے ایک روزی تربیتی کارگاہ کا انعقاد کیا گیا جس نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس تربیتی کیمپ میں پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے فقہی احکام کی تعلیم کے علاوہ فلسفہ ماہ مبارک رمضان کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس کا ایک بہترین موقع ہے اس ماہ مبارک کے بدولت ہم اپنی زندگی کے اصل اہداف و مقاصد کو حاصل کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک  خفتہ اور مردہ ضمیروں کو  جگانے کا ذریعہ ہے لہذا اس رمضان میں حتی الامکان مادی زندگی کے ساتھ ساتھ ابدی زندگی سنبھالنے اور سنوارنے کی کوشش کریں ۔

انہوں نے فیشن شو کی زبردست الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے استعمار کی ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات کے زریعے یہاں کے اسلامی شناخت کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ناقابل برداشت ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .